سندھ ہائیکورٹ،آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس

  سندھ ہائیکورٹ،آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی ضمانتیں مسترد ہونے پر ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاریاں کرلیں۔ گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی ضمانتیں مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد ملزمان کے وکلا نے سپریم کورٹ جانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ ملزمان کے وکلا نے فیصلے کی تصدیقی نقول کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان کے وکلا نے فیصلے کی تصدیقی نقول حاصل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کے وکلا اپیلیوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ تصدیقی نقول حاصل کرنے کے بعد ایک یا دو روز میں سپریم کورٹ جانے کا امکان ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -