حیدرآباد اور میرپور خاص سے2ٹرینوں کادوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ 

حیدرآباد اور میرپور خاص سے2ٹرینوں کادوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے ماروی پسنجر کو میرپورخاص اورکھوکھراپار کے درمیان اور سمن سرکار ایکسپریس کو حیدرآباد اورمیر پور خاص کے درمیان بحال کرنیکافیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 15اکتوبرسے حیدرآباد اور میرپور خاص سے2ٹرینوں کادوبارہ آغاز کردیا جائے گا، ماروی پسنجراورسمن سرکارایکسپریس کادوبارہ آپریشن کاآغازہو گا۔حیدرآبادسے میرپور خاص سمن سرکار ایکسپریس جبکہ کھوکھراپارسے میرپور خاص ماروی پسنجر کی سروس دوبارہ شروع کی جائے گی۔حیدرآبادسے میرپورخاص کیلئے ماروی ایکسپریس 15اکتوبر اور دوسری ٹرین ماروی پسنجر15 اکتوبر کو میرپور خاص سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہو گی۔کوروناکی وجہ سے دونوں ٹرینوں کاآپریشن عارضی طورپرمعطل کیاگیاتھا، مکمل ٹرین آپریشن مرحلہ واربحال کیاجارہاہے،مزیدٹرینیں بھی چلیں گی۔محکمہ ریلوے نے خسارے میں چلنے والی بعض ٹرینوں کو بند کرنے کے امکان پر بھی کا م شروع کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -