ایم کیو ایم کی یٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش 

ایم کیو ایم کی یٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان نے مہینے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑرکھی ہے حکومتی اقدامات عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صرف ہونے چاہیے نہ کہ انکومزید مشکلات کی طرف دکھیلنے میں صرف ہوں۔ عامر خان نے مزید کہا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمت پر اس قدر اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے لہذا ہم وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کے اضافے سے گریز کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -