مشیر برائے مذہبی سے یوپی نورانی گروپ کے رہنماؤ ں کی ملاقات

  مشیر برائے مذہبی سے یوپی نورانی گروپ کے رہنماؤ ں کی ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکو? و عشر فیاض علی بٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں مذہبی رواداری، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے علماکرام اپنا موثر کردار ادا کریں اور حکومت سندھ علماکرام سے ہر سطح پر مکمل تعاون کرے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کواپنے دفتر میں جمعیت علما پاکستان نورانی گروپ کے مرکزی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جمعیت علماپاکستان نورانی گروپ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری شبیر ابو طالب، کراچی ڈویژن کے صدر سید عباس نورانی اور دیگر علماکرام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و زکو و عشر فیاض علی بٹ نے مذید کہا کہ حکومت سندھ 12 ربیع الاول کے جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔ مذہبی رواداری کو فروغ دینا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماکرام کے تعاون کے بغیر مذہبی رواداری ممکن نہیں۔تمام مکاتب فکر کے علماکرام کو مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ فیاض علی بٹ نے کہا کہ12 ربیع الاول کے مقدس دن کو عقیدت و احترام سے منانے کی ضرورت ہے۔حکومت سندھ اور علماکرام کے درمیان موثر روابط ہیں۔ اس موقع پر علما کرام نے حکومت سندھ کو ہر سطح پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

مزید :

صفحہ آخر -