کراچی جلسے میں لاکھوں کارکنان شریک ہونگے،نعمان اسلام شیخ 

  کراچی جلسے میں لاکھوں کارکنان شریک ہونگے،نعمان اسلام شیخ 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی پی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں منعقد سانحہ کار ساز جلسے میں سکھر سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کارکنان شریک ہونگے اور شہداء کار ساز کو خراج تحسین پیش کرینگے،پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا اب عوام پر مزید مہنگائی کا ایٹم بم گرا کے ان سے جینے کی امنگ بھی چھین لی ہے نااہل سیلیکٹیڈ عمران حکومت نے جو عوام سے وعدے کئے ان وعدوں میں ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوسکا ہے تاریک گواہ ہے پی پی نے جو عوام سے جو وعدے کئے وہ پورے کئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ہاؤس میں زیر صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر مشتاق احمد سرھیو کے جنرل ورکر اجلاس ایجنڈہ، (سانحہ کارساز کے موقع پر جلسہ عام میں شرکت) منعقدہ اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں  پی پی سٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر ارشد مغل سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے موجودہ و سابقہ عہدے داران، ذیلی تنظیموں کے عہدیدارو ورکرز،یونین کمیٹیوں کے موجودہ و سابقہ عہدے داران سابقہ چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز و جیالوں،ناہید سومرو،عبدالخالق سولنگی،قمر النساء  پھلپوٹو،علی اکبرعرف سارنگ چانڈیو،اورنگزیب قریشی،عامر نوناری،خادم حسین و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں 17اکتوبر کو کراچی مییں سانحہ کار ساز جلسے میں شرکت کے حوالے سے قافلوں کی تیاریوں اور جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور محسن پاکستان معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیرخان کے انتقال اور شہداء سانحہ کار ساز کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -