ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا جلوس و ریلیوں کے روٹس کا دورہ 

  ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا جلوس و ریلیوں کے روٹس کا دورہ 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں و دیگر افسران کا ربیع الاول یوم ولادت حضرت محمد مصطفیﷺ کی نسبت سے نکالی جانے والے جلوس و ریلیوں کے روٹس کا دورہ کیا اور جلوس کے منتظمین سے ملاقاتیں کرتے ہوئے  سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ اورشھر سے نکلنے والی ریلیوں اور جلوسوں کی گذر گاہوں کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی پلان کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انکے ہمراہ مذہبی رہنما تنظیمات اہلسنت کے چئیرمین مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری،حافظ محبوب سہتو، صاحبزادہ سید حامد محمود فیضی مولانا عثمان شاہ فیضی،غیاث الدین قادری سمیت دیگر علماء کرام موود تھے علماء کرام کی جانب سے پیش کردہ خدشات پر انہوں نے علماء کرام کو یقین دہانی کراتے ہوئے سیکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے لیے متعلقہ افسران کو سخت احکامات جاری کئے اور کہا کے جلوس کے روٹس کا پراپر جائزہ لیں ارد گرد عارضی رہائش پذیر افراد کے کوائف مکمل چیک کریں اور متعلقہ تھانے پہ انٹری کروائیں، تمام متعلقہ ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز اپنی حدود میں سرچ آپریشن کریں داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو موثر بنانے سمیت مشتبہ افراد اشیاء کی موجودگی پر کنٹرول کو نوٹ کروائیں ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -