مردان‘ جرگہ مشران کی کوششیں بار آور‘ خونریز تصادم کا خطرہ ٹل گیا

  مردان‘ جرگہ مشران کی کوششیں بار آور‘ خونریز تصادم کا خطرہ ٹل گیا

  

مردان(بیورورپورٹ) محبت آباد میں جرگہ مشران کی کوششوں سے خونریز دشمنی دوستی میں بدل گئی، دوران دشمنی دونوں فریقین سے دو دو افرادزخمی ہوچکے تھے دونوں فریقین نے قرآن پاک پر حلف لے کر بھائی چارے کا عہد کیا۔، تفصیلات کے مطابق فریق اول تاج الدین وغیرہ اور فریق دوئم اختر منیر وغیر ہ کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی جرگہ مشران پاکستان چوک یونس سٹیڈیم دکانداران کے مرکزی صدر حاجی اویس خان، معراج، حاجی فضل مولاڈی ایس پی عدنان خان و دیگر نے شبانہ روز جدوجہد کرکے فریقین کو صلح پر آمادہ کیا اس سلسلے میں گزشتہ روز مدرسہ شیخ صدیق محبت آباد میں ایک پر وقار بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا تقریب میں مشران جرگہ، علماء کرام اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی حاجی اویس خان اور دیگر نے تقریب خطاب کرتے ہوئے فریقین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ   دشمنیاں نسلوں کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہیں اس لئے اپنے گاؤں، قصبے اور محلے میں چھوٹے چھوٹے تنازعات حل کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں انہوں نے کہاکہ چھوٹے چھوٹے اختلافات بہت بڑے تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ حاجی اویس خان نے عزم ظاہر کی کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے انسانیت کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات جدوجہد کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -