امریکا فائزر کی 2 اعشاریہ 4 ملین خوراکیں پاکستان بھیجے گا

امریکا فائزر کی 2 اعشاریہ 4 ملین خوراکیں پاکستان بھیجے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)امریکا کورونا ویکسین فائزر کی 2 اعشاریہ 4 ملین خوراکیں پاکستان بھیجے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ فائزر کورونا ویکسین کی نئی شپمنٹ کوویکس پروگرام کے تحت ہفتے کو پاکستان پہنچے گی جس کے بعد پاکستان کو بھیجی جانے والی کورونا ویکسین کی خوراکوں کی کل تعداد تقریبا 18 اعشاریہ 33 ملین تک پہنچ جائے گی جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی 93 اعشاریہ 6 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
امریکا فائزر

مزید :

صفحہ آخر -