بیداد پور میں گھریلو ناچاقی پرسنگدل شوہر نے بیوی کو زندہ جلا ڈالا

بیداد پور میں گھریلو ناچاقی پرسنگدل شوہر نے بیوی کو زندہ جلا ڈالا

  

شیخوپورہ،مریدکے (بیورورپورٹ،نامہ نگار) تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ بیداد پور میں سنگدل شوہر نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر اہلیہ کو جلا کرموت کے گھاٹ اتاردیا،ملزم فرار ہونے میں کامیاب،صدرمریدکے پولیس نے مقتولہ کے بہنوئی شہزاد کی تحریری درخواست پر کارروائی شروع کردی،مقدمہ مدعی شہزاد کے مطابق اسکی مقتولہ سالی سونیا بی بی کی شادی ملزم حمزہ سے ہوئی جن کے مابین گھریلو جھگڑا ررہتاتھا وقوعہ روز بھی ملزم کامقتولہ کے ساتھ جھگڑا ہوااورملزم نے مشتعل ہوکر اہلیہ کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی، صدر مریدکے پولیس نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی موت پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

جلا ڈالا

مزید :

صفحہ آخر -