مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر کی اڑان، مزید 9 پیسے مہنگا ہوگیا

مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر کی اڑان، مزید 9 پیسے مہنگا ہوگیا
مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر کی اڑان، مزید 9 پیسے مہنگا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کھلتے ہی ڈالر نے اڑان بھری اور روپے کے مقابلے میں مزید  نو پیسے مہنگا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق تازہ اضافے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 171.28 روپے تک جا پہنچی ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر خزانہ اعتراف کرچکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے لیے روپے کی قدر گرائی گئی ہے ۔  امریکی ادارہ برائے امن میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف )سے رجوع کرنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں گراوٹ کی،  آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی چھٹی قسط میرے دورے کا سب سے اہم جزوہے، آئی ایم ایف سے ٹیکنیکل لیول مذاکرات مکمل کرلئے ہیں۔

مزید :

بزنس -