پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 27 برس کے ہو گئے 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 27 برس کے ہو گئے 
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 27 برس کے ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ نازبلے باز بابر اعظم آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو  لاہور میں پیدا ہوئے ، اپنے کزنز کامران اکمل اور عمر اکمل  کو قومی ٹیم کیلئے کھیلتا دیکھ کر بابر اعظم میں بھی شوق پروان چڑھا  اور انہوں نے کرکٹ کو ہی اپنا پروفیشن بنانے کا فیصلہ کیا  ، انہوں نے انڈر 19 کرکٹ  بھی کھیلی ۔

بابر اعظم نے مئی 2015 میں  لاہور میں کھیلی جانے والی پاکستان بمقابلہ زمبابوے سیریز سے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا ، ان کے متاثر کن ڈیبیو نے  ان کیلئے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے کھول دیے جہاں انہوں نے نمایاں مقام بنا رکھا ہے ۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں ہی 54 رنز بنا ڈالے ۔ 

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انہوں نے پہلے ون ڈے میچ میں 100 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 62 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ، ان کی اس شاندار بلے بازی نے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔

بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ، قومی ٹیم آج چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے دبئی پہنچ رہی ہے جہاں وہ ورلڈ کپ میں اپنا افتتاحی میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔
 
 

مزید :

کھیل -