وزیر اعظم نے کسان پورٹل کا اجراءکر دیا

وزیر اعظم نے کسان پورٹل کا اجراءکر دیا
وزیر اعظم نے کسان پورٹل کا اجراءکر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں کیلئے کسان پورٹل کا افتتاح کر دیا ، تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے محنت کش طبقے میں مزدور اور کسان شامل ہیں جو سارا سال دعا کرتے ہیں کہ موسم ٹھیک رہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ محنت کش اور مظلوم طبقے کی آواز براہ راست سنتا ہے ، میرے نزدیک محنت کش طبقے کو خوش کرنا اللہ کو خوش کرنا ہے ، ہماری حکومت کسانوں کی مشکلات کوحل کرنا چاہتی ہے ، ہم نے اپنی جماعت کا نام پاکستان تحریک انصاف اسی لئے رکھا کیوں کہ انصاف کمزور کو چاہئے ہوتا ہے ، بڑا آدمی تو خود کو قانون سے بالا تر سمجھتاہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام جائزوں سے علم ہوتا ہے کہ چھوٹا کسان جب مارکیٹ سے کوئی چیز خریدنے جاتا ہے تو اسے بڑے کسان کی نسبت چیز مہنگی ملتی ہے اور جب وہ بیچارہ اپنی چیز بیچنے کیلئے جاتا ہے تو اسے کم قیمت دی جاتی ہے ، اسے قرض بہت زیادہ سود پر ملتا ہے ، اس طرح وہ ہر طرف سے مار کھاتا ہے ، وہ محنت بھی کرتا ہے اور زیادہ مشکلات بھی برداشت کرتا ہے ،ہم کسانوں کی مدد کریں گے، کسان کارڈسے چھوٹے کسانوں کو براہ راست سبسڈی ملے گی ، کسانوں کی فصلوں کی انشورنس ہو گی جس سے بینک انہیں بلا خوف و خطر قرضے دیں گے ۔

مزید :

قومی -بزنس -