دبئی میں تعینات پاسپورٹ قونصلر عبدالوہاب شیخ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

دبئی میں تعینات پاسپورٹ قونصلر عبدالوہاب شیخ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام
دبئی میں تعینات پاسپورٹ قونصلر عبدالوہاب شیخ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں تعینات پاسپورٹ قونصلر عبدالوہاب شیخ کا دبئی میں تین سالہ عرصہ تعیناتی مکمل ہوگیا ہے۔ اپنا تین سالہ عرصہ تعیناتی کامیابی سے پورا کرنے کے بعد وہ اب واپس پاکستان کی تیاریوں میں ہیں۔ ان کے جانے سے قبل دبئی میں مقیم پاکستانی قانون دان اور سماجی خدمتگار مخدوم رئیس قریشی نے ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی جن میں سرفراز گل، اشفاق احمد، یاسمین کنول، فرزانہ کوثر، ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد، عبدالمجید مغل، عرفان قمر گوندل، میاں منیر ہانس، خادم حسین، شفیق صدیقی اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

متذکرہ شرکائے تقریب نے عبدالوہاب شیخ کی قونصلیٹ میں عوام الناس کے لئے کی جانے والی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عبدالوہاب شیخ نے خاص طور پر کرونا وباءکے دنوں میں پاکستانی کمیونٹی کی خوب خدمت کی ہے جس پر ہم انہیں خاص طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ عبدالوہاب شیخ نے اپنے آپ کو افسر کبھی نہیں سمجھا بلکہ قونصلیٹ میں تعیناتی ایک عوامی خادم کی حیثیت سے امارات میں مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور ان کے کام کئے ہیں جس پر عوام الناس ان کے شکر گزار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ قونصلیٹ کے جو افسران اپنا کام اپنا فرض اور عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں تو لوگ ان کو یاد بھی رکھتے ہیں اور ان کی خدمات کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔ 


اپنی جوابی تقریر میں عبدالوہاب شیخ نے کہا کہ انہوں نے دبئی قونصلیٹ میں اپنا کام عوامی خدمت سمجھ کر کیا ہے۔ میاں یہاں سے دوستوں کی محبتیں سمیت کر جارہا ہوں جنہیں میں کبھی بھی بھلا نہیں پاﺅں گا۔ دبئی قونصلیٹ میں عرصہ تعیناتی مجھے ہمیشہ یاد رہے گا اور میں پاکستان جاکر بھی آپ لوگوں کو یاد رکھوں گا۔ تقریب کے آخر میں میزبان مخدوم رئیس قریشی نے عبدالوہاب شیخ اور چند دوسرے لوگوں کو تحائف پیش کئے۔ تقریب میں آمد پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور ڈنر سے لوگوں کی تواضع بھی کی گئی۔