متحدہ عرب امارات کے پچاس سال پورا ہونے پر غیر ملکیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے پچاس سال پورا ہونے پر غیر ملکیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان
متحدہ عرب امارات کے پچاس سال پورا ہونے پر غیر ملکیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) دو دسمبر 2021ءکو متحدہ عرب امارات کی آزادی کے پچاس سال پورے ہورہے ہیں۔ اس موقع پر جہاں رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوں گی وہاں متحدہ عرب امارات میں منفرد انداز میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو ایوارڈز دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ”فیس آف ایمریٹس“ کے نام سے ایک میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا جس میں ”بزویز“ کے چیئرمین یحییٰ محمد کریم البلوشی، اسلم سرکانی اور انجینئر صباح راجپوت نے پریس کانفرنس میں خطاب کیا۔
”بزویز“ کے چیئرمین یحییٰ محمد کریم البلوشی نے کہا کہ جب سے متحدہ عرب امارات کا قیام عمل میں آیا ہے تب سے مختلف ممالک کے تربیت یافتہ لوگ اس کی تعمیر میں لگے ہوئے ہیں اور اپنے اپنے فن کے جوہر دکھارہے ہیں اور یہی لوگ ”فیس آف ایمریٹس“ ہیں۔ ان غیر ملکیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو ایوارڈز دینے کے لئے منتخب کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے بہت جلد کمیٹی بنائی جائے گی جو اپنے اپنے فیلڈص میں بہترین اور منفرد کام کرنے والوں کا انتخاب کرے گی۔ ایوارڈز عطا کرنے کی صرف ایک نہیں بلکہ متعدد تقریبات ہوں گی جس میں مقامی لوگوں کو بھی ایوارڈز کے لئے منتخب کیا جائے گا۔ یحییٰ محمد کریم البلوشی نے کہا کہ ایوارڈز دینے کا مقصد اچھا کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور دوسرے لوگوں کو اچھا کام کرنے کی ترغیب دلانا ہے تاکہ لوگ امارات کی تعمیر و ترقی کے لئے مزید اچھے طریقے اور محنت سے کام کرسکیں۔ پریس کانفرنس میں میڈیا کارکنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالوں کے جوابات یحییٰ محمد کریم البلوشی، اسلم سرکانی اور انجینئر صباح راجپوت نے دیے۔ ایوارڈز دینے کی پہلی تقریب 27 دسمبر 2021ءکو دبئی میں ہوگی۔

مزید :

عرب دنیا -