نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری 

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری 
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا، نوٹس ضلعی انتظامیہ شرقی کی جانب سے جاری کیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے نوٹس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے نظر ثانی درخواست مسترد کر دی ہے ، کمشنر کراچی کو اعلیٰ عدلیہ کی ہدایت پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانا ہے لہٰذا 27 اکتوبر تک عمارت خالی کردی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے نوٹس میں کہا کہ بلڈنگ خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ 22 ستمبر کو سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الحسن نے نسلہ ٹاور نظر ثانی کیس کی سماعت کی تھی ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نقشہ دیکھیں، سروس لین نسلہ ٹاور میں شامل ہے، سروس لین تو وہاں سے بالکل غائب کردی گئی ہے،کیا آپ نسلہ ٹاور کو جزوی طور پر گراسکتے ہیں؟اگر آپ جزوی قبضے والی جگہ گراسکتے ہیں تو گرادیں،اب آپ بلڈنگ بنا کر یہ سارے دلائل دے رہے ہیں۔

وکیل منیر اے ملک کا کہنا تھا کہ یہی کریں گے تو پورا کراچی گرانا پڑے گا، منیر اے ملک نے مطالبہ کیا کہ عدالت سندھی مسلم سوسائٹی کو بھی طلب کرے، جسٹس اعجاز الاحسن کاکہنا تھا کہ آپ صرف اپنے پلاٹ کی بات کریں، آپ اپنا ٹائٹل ظاہر کریں، اپنے کیس کی بات کریں، مسئلہ یہ ہے کہ آپ کے پاس جو زمین ہے وہ آپ کی نہیں بنتی۔

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق نظر ثانی کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں ٹاور خالی کرانے کا حکم  دیا تھا۔