عمران خان کی حکومت میں صرف مہنگائی کا گراف اوپر جا رہا ہے ، حمزہ شہباز کابجلی کی قیمت میں اضافے پر شدید رد عمل 

عمران خان کی حکومت میں صرف مہنگائی کا گراف اوپر جا رہا ہے ، حمزہ شہباز کابجلی ...
عمران خان کی حکومت میں صرف مہنگائی کا گراف اوپر جا رہا ہے ، حمزہ شہباز کابجلی کی قیمت میں اضافے پر شدید رد عمل 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں صرف مہنگائی کا گراف اوپر جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا کہ بجلی مزید مہنگی کر کے عوام پر مہنگائی کا بم مارا جا رہا ہے ، عوام کے منہ سے نوالے چھین کر اب بجلی کے بلوں میں مزید رقم اینٹھی جا ئے گی،تین سال میں گردشی قرضے دوگنا سے بھی بڑھ کر ڈھائی کھرب تک پہنچ چکے ہیں ، بجلی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرض دوگنا ہونا نا اہلی ہے ۔

رہنما اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ لوگ یاد رکھیں مہنگائی کے ہر پروانے پر دستخط عمران خان کرتے ہیں ، چکی کا آٹا 82روپے کا ہو چکا ہے جس کے بعد روٹی کی قیمت بھی برھے گی، سردیوں میں گیس بحران کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ آج وفاقی کابینہ نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے ۔ 

مزید :

قومی -