اسامہ ستی قتل کیس میں ملزم پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد  کر دی گئی 

اسامہ ستی قتل کیس میں ملزم پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد  کر دی گئی 
اسامہ ستی قتل کیس میں ملزم پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد  کر دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس میں ملزم پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کر دی ، عدالت نے 27 اکتوبر سے  ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے  ملزم  پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ، عدالت نےملزمان کے خلاف ٹرائل 27 اکتوبر کو شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسامہ ستی کیس کے گواہوں کو 27 اکتوبر کو  طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں اے ٹی سی اہلکاروں نے اسامہ ستی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور موقف اختیا رکیا تھا کہ انہوں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن نہ رکنے پر تعاقب کے دوران فائرنگ کی گئی۔