حیدرآباد میں بنگلے کے لان سے 14 سالہ لڑکے کی لاش اور رائفل برآمد

حیدرآباد میں بنگلے کے لان سے 14 سالہ لڑکے کی لاش اور رائفل برآمد
حیدرآباد میں بنگلے کے لان سے 14 سالہ لڑکے کی لاش اور رائفل برآمد

  

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس کا کہناہے کہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں بنگلے کے لان سے 14 سالہ نوجوان لڑکے کی لاش ملی ہے ، مقتول کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے اور لاش کے ساتھ رائفل بھی ملی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقتول عثمان کے ورثاءنے لاش بائی پاس پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیاہے اور دھرنا دیدیا ہے ، احتجاج کے باعث حیدرآباد بائی پاس پر بدترین ٹریفک جام ہو گیاہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ،پولیس نے احتجاج ختم کروانے کی کوشش کی جس پر مظاہرین کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ، جھڑپ کے بعد ضلع بھر سے بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے ، واقعہ کے بعد نسیم نگر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

مقتول کے ورثاءمشتعل ہو گئے ہیں تعلقہ مختیار کار ماجد خاصخیلی اور بھائی پر تشدد کا واقعہ سامنے آیاہے اور الزام عائد کیا جارہاہے کہ مقتول کو مختیار کار اور اس کے بھائی نے تشدد کر کے قتل کیا ہے ۔

مزید :

قومی -