نور مقدم قتل کیس ، سپریم کورٹ نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت جعفر کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی ، کب ہو گی ؟ جانئے 

نور مقدم قتل کیس ، سپریم کورٹ نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت ...
نور مقدم قتل کیس ، سپریم کورٹ نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت جعفر کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی ، کب ہو گی ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18 اکتوبر کو سماعت کرے گا ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی امین بینچ کا حصہ ہو ں گے ۔ عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کردیاہے ، ذاکر جعفر اور عصمت جعفر نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے دونوں کی ضمانت مسترد کر دی تھی ۔

دوسری جانب خورشید شاہ کی درخواست ضمانت بھی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ، جسٹس عمر عطا بندیا ل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ20 اکتوبر کو کیس کی سماعت کر ے گا ۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہیں، آمد سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کر رکھاہے ۔

مزید :

قومی -