یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں
یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ،500 گرام سرف کے پیکٹ کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  درجہ اول خوردنی تیل 15 روپے مہنگا  کیا گیا جس کے بعد قیمت 355 روپے ہو گئی ۔ درجہ دوم کوکنگ آئل 15 روپے مہنگا ہو کر  338 روپے فی لٹر ہو گیا ۔ درجہ دوم گھی 18روپےمہنگا  ہوا جس کے بعد نئی قیمت  338 روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔

500 گرام سرف کا پیکٹ 5 روپے مہنگا ہو کر 170 روپے کا ہو گیا ہے ،  صابن کی قیمت میں 3  روپے ،جوتوں کی پالش کی قیمت میں  10 روپےاضافہ کیا گیا ہے ۔

مزید :

بزنس -