چکوال میں رکشے کا انتظار کرتی خاتون کو تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن )رکشہ کے انتظار میں کھڑی شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ، جہاں چکوال میں تھانہ صدر کے قصبہ اوڈھروال میں ملزمان نے رکشہ کے انتظار میں کھڑی خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے تلہ گنگ کے علاقے میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، ،متاثرہ خاتون نے بیان میں کہا کہ 3ملزمان نے اسلحہ کے زورپرزیادتی کی۔
دوسری جانب چکوال کے مختلف علاقوں میں مبینہ زیادتی کے 2 اور واقعات پیش آئے، ذرائع کے مطابق صدر چکوال کے قصبہ بہکڑی میں اسامہ نامی نوجوان نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔دوسرے واقعے میں تلہ گنگ میں شادی شدہ خاتون کو اس کے دیور نے چار ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔