وزیر اعظم کا وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ، شوکت ترین کی بطور وزیر مدت کی میعاد آج ختم ہو رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت آج ختم ہوجائے گی، حکومت نے شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، شوکت ترین بطور مشیر خزانہ ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ عمران خان جلد شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دینگے، اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کیوجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے۔ وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نشست پر سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کےلئے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا، آئین کے مطابق 6 ماہ دوران رکن پارلیمنٹ نہ بننے کی صورت میں عہدہ چھوڑنا لازم ہے۔