ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی 

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی 
ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی 

  

ابوظہبی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ، قومی سکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی جائے گی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک تمام ارکان کو ایک روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔  ٹیم آج صبح لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے دبئی پہنچی ۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپناافتتاحی میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔ پاکستانی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے ۔

مزید :

کھیل -T20 World cup -T20 World cup News Updates -