صادق آباد میں نو افراد کا قتل، مرکزی ملز م کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، قتل کی وجوہات بیان کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کردئیے

صادق آباد میں نو افراد کا قتل، مرکزی ملز م کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، قتل کی ...
صادق آباد میں نو افراد کا قتل، مرکزی ملز م کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، قتل کی وجوہات بیان کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کردئیے

  

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صادق آباد کے علاقہ میں نو افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم تنویر اندھڑ کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

'ہم نے پیسوں یا ڈکیتی پر بندے نہیں مارے نہ ہم نے منتھلی پر مارے ان لوگوں نے ڈی ایس پی ناصر  اور کانسٹیبل بلا کے ساتھ ملکر ہمارے 7 لوگ مارے ہم نے بدلہ لیا پہلے کانسٹیبل کو مارا اب ان کو مارا مزید لوگوں کو بھی ماریں۔ہماری ان سے دشمنی ہے۔ہم حق پر لڑرہے ہیں،ہم نے پہلے بلے کو مارا اب ان کو مارا،پولیس،ڈی پی او اور دیگر ان سے ملے ہوئے ہیں،اآپکی باتوں سے ہمیں کچھ نہیں ہوگا ہم چھپے نہیں ہوئے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے بندے مارے ہیں'۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صادق آباد کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر تین ملزمان نے فائرنگ کرکے نو افراد کو قتل کردیا تھا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعہ کے بعد آئی جی پولیس پنجاب راؤ سردار اب تک ڈی پی او رحیم یار خان،ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او رچوکی انچارج کو معطل کرچکے ہیں مگر اب تک کسی ایک بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -