شہبازشریف نے بجلی، پٹرول اورٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دے دیا 

 شہبازشریف نے بجلی، پٹرول اورٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دے دیا 
 شہبازشریف نے بجلی، پٹرول اورٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجلی، پٹرول اورٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ تقریر میں، میں نے جو کچھ کہا تھا وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی، میں نے کہا تھا کہ حکومت منی بجٹ لائے گی، آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت تین سال سے قوم کو چکر پہ چکر دے رہی ہے، ٹیکس مہنگائی، قرض بڑھتے جا رہے ہیں پہلے ہی مہنگائی قیامت خیز حدوں پر پہنچ چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظلم ہے ،عمران نیازی عوام اور پاکستان کے لئے نہیں، آئی ایم ایف کے لئے کام کر رہے ہیں،یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا،ٹیکس چھوٹ والی اشیاءپر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے، پٹرول، بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام اورمعیشت کےخلاف دہشت گردی ہے،مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،حکومت نے ایک نیا بم پھینک دیا ہے،عمران نیازی آئی ایم ایف کی قربان گاہ پر معیشت اور قوم کو قربان کررہے ہیں،آئی ایم ایف کی شرائط پر اندھا دھند عمل کرنے والی حکومت نے عوام کے مفاد کا خیال نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی خود ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھتی ہے، پھر قوم سے شکوہ کرتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھ نہیں آرہی،قوم کو اچھی طرح سمجھ آرہی ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور کون یہ ظلم ہر روز ڈھارہا ہے؟مسئلہ قوم کی سمجھ کا نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن، جھوٹ اور تاریخی نالائقی ونااہلی کا ہے،پاکستان اور قوم کو حکمرانوں کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی کڑی سزا مل رہی ہے،حکومت کو یہ احساس نہیں کہ عوام کا گزارا نہیں ہو رہا،حکومت تین سال سے قوم کو چکر پہ چکر دے رہی ہے، ٹیکس مہنگائی، قرض بڑھتے جا رہے ہیں،پہلے ہی مہنگائی قیامت خیز حدوں پر پہنچ چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظلم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی عوام اور پاکستان کے لئے نہیں، آئی ایم ایف کے لئے کام کر رہے ہیں،اتنی سنگین مہنگائی ملک کی معاشی وائیبیلٹی کا سنگین مسئلہ پیدا کر رہی ہے جو پاکستان کے لئے نیک فال نہیں،اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لے،عمران نیازی ظالم ، کرپٹ اور اناہل حکمران ہیں۔

مزید :

قومی -