پرندوں کا غول اچانک سامنے آگیا ، گلگت سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے با ل بال بچ گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی گلگت سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
جیو نیوز کے مطابق پی کے 610 کی لینڈنگ سے پہلے پرندوں کا غول اچانک سامنے آگیا تاہم اے ٹی آر جہاز کے کپتان نے مہارت کے ساتھ طیارہ بحفاظت لینڈ کروالیا۔ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور کو پرندوں کی موجودگی کی شکایت کی، کپتان کی شکایت کے بعد کنٹرول ٹاور نے رن وے کلیئر کرانے کیلئے برڈ شوٹربھجوا دیے۔