ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کو ڈینگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا 

ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کو ڈینگی کا ذمہ دار قرار دیتے ...
ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کو ڈینگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نےڈینگی سےعوام کو بچانے کےلئےہنگامی اقدامات کرنےکامطالبہ کرتے ہوئےکہاہےکہ ملک میں ڈینگی کے تیزی سےپھیلنے کےذمہ دار صرف اور صرف عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیں، ڈینگی سے عوام کو بچانے کا طریقہ کار اور شہباز شریف کا تیار کردہ نظام موجود ہے، عمران صاحب اس پر عمل بھی نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے وضع شدہ طریقہ کار پر عمل کیا جاتا تو ڈینگی سے عوام کی جان بچائی جاسکتی تھی،ہسپتالوں میں ڈینگی کےمریضوں کاکوئی پُرسانِ حال نہیں ہےنہ کوئی حکمتِ عملی ،نہ مانیٹرنگ ہے، نہ تیاری، اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ظالم حکمران اب ان کی زندگی چھین رہے ہیں۔انہوں نےشہباز شریف کے مانیٹرنگ سیلز کو دوبارہ سے فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے بنائے ایس او پیز   کو ہنگامی طور پر نافذ کیا جائے،لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں لیکن بے حس حکومت کو بروقت سپرے اور دیگر اقدامات کرنے کی توفیق نہ ہوئی،پورے ملک میں ڈینگی کی تعداد منٹوں کے حساب سے بڑھنا حکومتی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کی انتہاء ہے،حکومت کے عوام کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مجرمانہ غفلت برتی گئی، اب عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ہے، مہنگائی کے بعد ڈینگی اور بیماریاں عوام کی جان لے رہی ہیں اور حکومت غائب ہے۔

مزید :

قومی -