گنگولی کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت، آگے سے چیئرمین پی سی بی نے کیا جواب دیا؟

گنگولی کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت، آگے سے چیئرمین پی سی ...
گنگولی کی رمیز راجہ کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت، آگے سے چیئرمین پی سی بی نے کیا جواب دیا؟
سورس: File

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت ٹھکرا دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی متحدہ عرب امارات میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ سورو گنگولی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران سورو گنگولی نے رمیز راجہ کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے    میچ دیکھنے سے معذرت کرلی۔

خیال رہے کہ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں آئی پی ایل کا فائنل میچ کولکتہ نائٹ رائڈرز اور چنائی سپر کنگز کے درمیان شروع ہوچکا ہے۔ کولکتہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل -