این سی او سی نے تاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنادی

این سی او سی نے تاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنادی
این سی او سی نے تاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے ملک بھر میں کاروباری مراکز پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق این سی او سی  اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کم بیماری کے پھیلاوٴ اور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب  ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو200 سے بڑھا کر 300 کر دیا گیا ہے، آوٴٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400 سے بڑھا کر500 افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے جب کہ سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -