2023میں غیر ملکی ٹیمیں اکٹھی ہو کر پاکستان آئیں گی،اہم ترین کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی 

2023میں غیر ملکی ٹیمیں اکٹھی ہو کر پاکستان آئیں گی،اہم ترین کرکٹ ٹورنامنٹ کی ...
2023میں غیر ملکی ٹیمیں اکٹھی ہو کر پاکستان آئیں گی،اہم ترین کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ، 2023میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا ۔

میڈ یا رپورٹ کے مطابق دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں طے پایا کہ 2023کا ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا اور ایشین کرکٹ ٹیمیں پاکستان جائیں گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 2020ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی لیکن کورونا کے باعث یہ ٹورنامنٹ 2022تک ملتوی ہو گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے میزبانی کے حقوق سری لنکا کے حوالے کردئیے لہذا اگلے سال ہونے والا ایشیا کپ سری لنکا میں کھیلا جائے گا ۔پاکستان کو 2023میں ایشیا کپ کی میزبانی ریٹرن پالیسی کے تحت ملی ہے ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -کھیل -