شیخ رشید کا نالے کی تعمیر کا خواب پورا ہو گیا 

شیخ رشید کا نالے کی تعمیر کا خواب پورا ہو گیا 
شیخ رشید کا نالے کی تعمیر کا خواب پورا ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ 26 سال سے نالہ لئی کی تعمیر کا خواب دیکھ رہا تھا ،آج میرا خواب پورا ہو گیا ہے۔
وقارالنسا کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیے جانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نالہ لئی کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مجھے کہا تھا کہ بچیوں کی تعلیم پر زور دو، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ہے اگر ہماری بیٹی پڑھی لکھی ہو۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر چلیں گے، راولپنڈی میں کوئی کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کرسکتا ہے۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔