مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی فوجی ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا

مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی فوجی ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا
مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی فوجی ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع پونچھ میں نامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی فوج مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  ہلاک اہلکار میں بھارتی فوج کا آفیسر اور جونئیر کمیشن اہلکار شامل ہیں۔واقعہ کے بعد بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ۔ علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات رہی  اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -