لہور لہور اے، ورنن فلینڈ ر بھی لاہور کے دیوانے نکلے

لہور لہور اے، ورنن فلینڈ ر بھی لاہور کے دیوانے نکلے
لہور لہور اے، ورنن فلینڈ ر بھی لاہور کے دیوانے نکلے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ  ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر نے لاہور میں مہمان نوازی اور اپنے قیام کو یادگار قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  انسٹا گرام پر اپنا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نے  لاہور کے باسیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاہور میں پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ زبردست وقت گزارا، سب نے بہت عزت اور پیار دیا، اور خاص طور پر لاہوریوں کی مہمان نواز اور پیار دیدنی اور قابل تعریف تھا، یقین ہے کہ بہت جلد دوبارہ لاہور واپسی ہوگی، اب وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کچھ خاص کردکھانے کا ہے۔میں 14سال بعد پاکستان آیا اور تجربہ بہت شاندا ررہا۔پاکستانی باؤلرز کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا۔

واضح رہے کہ ورنن فلینڈر 6اکتوبر کو لاہور پہنچے تھے اور وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستانی بولرز کے ساتھ کافی متحرک دکھائی دیئے۔قذافی سٹیڈیم میں جاری پریکٹس سیشن کے دوران انہوں نے باؤلرز کے ساتھ کام کیا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -