لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن ، پیپلز پارٹی نے بھی دبنگ اعلان کردیا 

لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن ، پیپلز پارٹی نے بھی دبنگ اعلان کردیا 
لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن ، پیپلز پارٹی نے بھی دبنگ اعلان کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک پرویز کے انتقال سے لاہور سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی لاہور کے حلقہ این اے 133 میں بھرپور طاقت سے الیکشن لڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت جلد حلقہ این اے 133 میں امیدوار کا اعلان کرے گی جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت سمیت ہر کارکن ضمنی الیکشن میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم چلائیگا۔انہوں نے کہا کہ لاہوریے تحریک انصاف کے جھوٹے وعدوں اور ن لیگ کی مصلحت پسندی سے تنگ ہیں،حکومت کی رعونت کا بدلہ عوام ووٹ کے ذریعے اتارے گی۔سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی این اے 133کے ضمنی الیکشن میں اپنے ایک ایک ووٹ پر پہرہ دے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -