پیسے دو منشیات بیچو، لاہور پولیس کے اہلکاروں کی رشوت لینے کی فوٹیج سامنے آگئی

پیسے دو منشیات بیچو، لاہور پولیس کے اہلکاروں کی رشوت لینے کی فوٹیج سامنے آگئی
پیسے دو منشیات بیچو، لاہور پولیس کے اہلکاروں کی رشوت لینے کی فوٹیج سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شفیق آباد تھانہ کے اہلکاروں کی جانب سے منشیات فروشوں سے رشوت لینے کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ شفیق آباد کے اے ایس آئی  ادریس اور ایس ایچ او کے کار خاص کانسٹیبل اویس خان کی رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔دونوں اہلکاروں نے ملزم کو منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا۔ رشوت نہ دینے پر ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ منشیات فروشوں سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے رشوت وصول کی گئ۔منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں اے ایس آئی کو رشوت کے پیسے گنتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -