ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیم کونسی ہو گی؟ مرلی دھرن نے اپنی رائے پیش کردی 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیم کونسی ہو گی؟ مرلی دھرن نے اپنی رائے پیش کردی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیم کونسی ہو گی؟ مرلی دھرن نے اپنی رائے پیش کردی 

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر مرلی دھرن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کوئی بھی ایک ٹیم فیورٹ نہیں قرار دی جاسکتی جبکہ میگا ایونٹ میں سپنرز کا کردار کافی اہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میچزمیں اننگزکے ابتدائی 6 اوورز اہم ہوں گے، 70 سے 80 فیصد میچ کا فیصلہ اننگز کے ابتدائی اوورز میں ہی ہوجائے گا۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر کالم میں مرلی دھرن نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یواے ای اور عمان کی کنڈیشنز میں کسی بھی ایک ٹیم کوفیوریٹ نہیں کہہ سکتا، کوئی بھی ٹیم اس ورلڈ کپ کوجیت سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگراچھا سٹارٹ نہیں ملا تو بعد میں ٹیموں کا کم بیک کرنا کافی مشکل ہوجائے گا، اس لیے اس فارمیٹ میں شروعات کی کافی اہمیت ہے۔سابق سپنرنے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ بیٹسمینوں کے اس فارمیٹ میں سپنرزکا کردار بھی اہم ہوگیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں بولرز دفاعی بولنگ کرے اور رنز روکیں تو کامیاب رہتے ہیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -