شاہ رخ خان نے بیٹے کو جیل میں خرچے  کیلئے 4500 روپے بھیج دیے

شاہ رخ خان نے بیٹے کو جیل میں خرچے  کیلئے 4500 روپے بھیج دیے
شاہ رخ خان نے بیٹے کو جیل میں خرچے  کیلئے 4500 روپے بھیج دیے
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں گرفتار اپنے صاحبزادے کو جیل اخراجات کیلئے 4500 روپے بھجوادیے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان کو جیل کی کینٹین کے اخراجات کیلئے رقم بھجوائی ہے۔ جیل سپریٹنڈنٹ نتن ویچل نے تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان نے منی آرڈر کے ذریعے اپنے بیٹے کو 4500 روپے کی رقم بھجوائی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پیسے 11 اکتوبر کو بھیجے گئے تھے۔ بھارت میں جیل قوانین کے تحت کوئی بھی قیدی جیل میں اپنے اخراجات کیلئے زیادہ سے زیادہ 4500 روپے کا منی آرڈر منگوا سکتا ہے۔

جمعرات کے روز آریان خان نے 12 دن میں پہلی بار اپنے والدین سے ویڈیو کال پر بات کی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے کورونا وبا کے دوران قیدیوں  کی سہولت کیلئے ویڈیو کال کا نظام متعارف کرایا گیا تھا۔ آریان خان نے اپنی والدہ گوری خان کا نمبر دیا جس پر جیل انتظامیہ نے ان کی والدین سے 10 منٹ تک ویڈیو کال پر بات کروائی۔ جیل کے ضوابط کے تحت انڈر ٹرائل قیدی ایک مہینے میں دو سے تین بار جیل کانسٹیبل کی موجودگی میں ویڈیو کال کرسکتا ہے۔

مزید :

تفریح -