سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کا حالیہ دور کیسا رہا ؟ سعودی وزیرخارجہ کا حیران کن بیان سامنے آگیا

سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کا حالیہ دور کیسا رہا ؟ سعودی ...
سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کا حالیہ دور کیسا رہا ؟ سعودی وزیرخارجہ کا حیران کن بیان سامنے آگیا

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ جاری حالیہ بات چیت کو سنجیدہ اور دوستانہ قرار دیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم بات چیت کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں ، یہ ہمارے لیے کوئی بڑی تبدیلی نہیں کیوں کہ ہم ہمیشہ سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ہم خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ مکالمے کو سراہتے ہوئے باور کرایا تھا کہ اس سلسلے میں فضا مثبت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بات چیت تعمیری ہے جو صحیح سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جانبین کے بیچ بات چیت خطے کے مفاد میں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -