ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ، آئی سی سی نے  کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ، آئی سی سی نے  کمنٹری پینل کا اعلان کردیا
ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ، آئی سی سی نے  کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان سے بازید خان شامل ہوں گے۔دیگر کمنٹیٹرز میں  ڈیرن سیمی،این بشپ،   ڈیل اسٹین،  شین واٹسن،    سینل گواسکر، ہرشا بھوگلے، ناصر حسین،مائیکل ایتھرٹن ، نتالی جرمانوس، سائمن ڈول اور رسل آرنولڈ ، انجم چوپڑا، مرالی کارتک، اطہر علی خان، ایم مانگوا، پریسٹن مومسن، ڈینی موریسن، نیل او برائن، مارک نکولس اور ایلن ولکنس  شامل ہیں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -