’ہم سلیکٹڈ حکومت کو مانتے ہیں اور نہ ہی سلیکٹر کو‘سینیٹر ساجد میر نے فیصل آبادی شہریوں سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی

’ہم سلیکٹڈ حکومت کو مانتے ہیں اور نہ ہی سلیکٹر کو‘سینیٹر ساجد میر نے فیصل ...
’ہم سلیکٹڈ حکومت کو مانتے ہیں اور نہ ہی سلیکٹر کو‘سینیٹر ساجد میر نے فیصل آبادی شہریوں سے باہر نکلنے کی اپیل کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہلحدیث  کےامیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وقت کی ناکام ترین حکومت ہے، نہ ہم سلیکٹڈ حکومت کو مانتے ہیں اور نہ ہی سلیکٹر کو، آج سلیکٹڈ کے ساتھ سلیکٹربھی پریشان ہیں،فیصل آباد کی عوام 16 اکتوبر کو باہر نکلے اور موجودہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو مسلط کرنے والوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی تمام جماعتوں نے تاریخ ساز اورفقیدالمثال جلسہ عام کے لیے بھرپور رابطہ مہم چلائی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر ساجد میر نے کہا کہ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ عام عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا، جس کا مقصد صرف اور صرف عوام کی محرومیوں کو ختم کرنا ہے۔اس موقع پر  سابق میئر فیصل آبادچوہدری شیر علی نے کہا کہ ہمیں نواز شریف نے حکم دیا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ عام کو بھرپور طریقے سے کامیاب کروائیں،ان شا اللہ العزیز ن لیگ کے ہزاروں افراد جلسہ عام میں شریک ہونگے۔ کنوینئر جلسہ چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہاکہ موجودہ حکومت انتہائی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے جو عوام کو تنگ کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی،پی ڈی ایم کے جلسہ عام میں کسی قسم کی رکاو ٹ کو بر داشت نہیں کیا جائے گا، جلسہ کی تیاریاں عروج پرہیں،مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد(کل)16اکتوبر کو دھوبی گھاٹ کے تاریخی میدان میں اپنی سیاسی و مذہبی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرے گی۔ایم این اے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ غربت،مہنگائی، بے روزگاری بدامنی نے قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، آج حکومت کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان نظر آ رہے ہیں ۔