افغانستان میں امام بارگاہ میں دھماکے ، جاں بحق افراد کی تعداد 62ہو گئی

افغانستان میں امام بارگاہ میں دھماکے ، جاں بحق افراد کی تعداد 62ہو گئی
افغانستان میں امام بارگاہ میں دھماکے ، جاں بحق افراد کی تعداد 62ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیااور اب یہ تعداد 62 ہو گئی ہے جبکہ 68 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ 
قندھار کے ایک ہسپتال کے ترجمان نے خبر رساں ادارے ”اے ایف پی“ کو بتایا کہ اس ہسپتال میں ابتدائی طور پر 32 لاشیں اور 53 زخمی لائے گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا شہر کے وسطی علاقے میں نماز جمعہ کے سب سے بڑے اجتماع کے دوران ہوا۔جس وقت دھماکا ہوا، اس وقت ایک بڑی تعداد میں لوگ عبادت میں مصروف تھے۔ قندھار کی سابق صوبائی کونسل کے رکن نعمت اللہ وفا نے نیوز ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ دھماکا امام بارگاہ کی مسجد میں ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد دھوئیں اور دھول مٹی کو اڑتے دیکھا گیا۔ ان کے مطابق دھماکہ مرکزی دروازے پر، دوسرا امام بارگاہ کے جنوبی حصے میں اور تیسرا مرکزی ہال میںہوا جہاں نماز ادا کی جا رہی تھی۔