وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد،  ثناءاللہ زہری نے ایسی بات کہہ دی کہ ناراض اراکین دنگ رہ جائیں 

 وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد،  ثناءاللہ زہری نے ایسی بات کہہ ...
 وزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد،  ثناءاللہ زہری نے ایسی بات کہہ دی کہ ناراض اراکین دنگ رہ جائیں 

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پارٹی نے جو فیصلہ کیا ہے اس ہی پر عملدرآمد کرونگا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے ایک ٹویٹ میں نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں رسہ کشی کا سلسلہ جاری ہے لیکن میں اپنی پارٹی کے فیصلوں کا پابند ہوں،تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پارٹی نے جو فیصلہ کیا ہے اس ہی پر عملدرآمد کرونگا۔واضح رہے کہ تین روز قبل بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا تھا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں حکومتی اتحاد کے 14 اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی ہوئی ہے،مخالف ارکان کا دعویٰ ہے کہ جام کمال اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، ان کے پاس 65 کے ایوان میں صرف 24 ارکان کی حمایت رہ گئی ہے،عزت اسی میں ہے کہ وزیراعلیٰ عدم اعتماد سے پہلے مستعفی ہوجائیں۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -