ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پی سی بی کا بیان بھی آگیا

ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پی سی بی کا بیان بھی آگیا
ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پی سی بی کا بیان بھی آگیا
سورس: Twitter/@TheRealPCB

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) عالمی کپ میں بھارت سے ہارنے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج کے میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج مشکل دن تھا، بھارت نے آج کے میچ میں فتح حاصل کی، ٹیم ورلڈکپ 2023 کا اپنا اگلا میچ آسٹریلیا سے کھیلنے اب بنگلور روانہ ہوگی۔

f4433e7b82a9722a7e5c58c2652c03a6

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس پوسٹ کے ساتھ میچ کے دوران لی گئی قومی پلیئرز کی تصویر بھی شیئر کی۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق  گرین شرٹس بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بری طرح ناکام رہے، بالخصوص پاکستانی بیٹرز کی کارکردگی کافی خراب رہی اور وہ بڑا سکور کرنے کا موقع گنوا بیٹھے۔اس میچ کے اختتام پر پی سی بی کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی، جس میں آج کے دن کو پاکستان کے لیے مشکل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ مقابلوں میں لگاتار آٹھویں شکست پر شائقین کافی برہم ہیں۔ ایک مرحلے پر قومی ٹیم کے 152 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے مگر پھر اچانک پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت باآسانی 7 وکٹو ں سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔