اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیلا روس کے وزیراعظم ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہاہے،ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ جاری ہے،بیلا روس کے وزیراعظم ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بیلا روس کے وزیراعظم کا استقبال کیا،معزز مہمان کو ایئرپورٹ پر ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے گلدستے پیش کئے۔