آج رات پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونےکا امکان،اوگرا نے کتنے روپے اضافے کی سفارش کی؟جانیے

Oct 15, 2024 | 03:56 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے اضافہ متوقع ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائداضافے کی سفارش کی ہے،وزیراعظم کی منظوری کے بعدوزیرخزانہ آج رات قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مزیدخبریں