عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

Oct 15, 2024 | 04:04 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75ہزار روپے کا ہوگیا  جبکہ دس گرام سونا 600 روپے کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے کا ہوگیا ۔ایک تولہ چاندی 3050 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کمی سے  2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

مزیدخبریں