اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ احتجاج اور فساد تحریک انصاف کا ٹریک ریکارڈ ہے۔
مصدق ملک کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیل مینوئل کےمطابق بانی پی ٹی آئی کوعلاج کی سہولت ملنی چاہئے ہم اس کے حق میں ہیں
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابق دور میں چینی صدرکے دورے کے دوران بانی پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تھا
دھرنے کی وجہ سے چینی صدرکا دورہ موخر ہوا، دھرنے کے دوران سرکاری املاک کوجلایا گیا۔
وفاقی وزیرپٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف معاہدے کے خلاف خط لکھے، احتجاج،فساد تحریک انصاف کا ٹریک ریکارڈ ہے۔