وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ

Oct 15, 2024 | 08:04 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔

وزیراعظم نے عشائیے میں شرکت کےلیے آنے والے تمام سربراہان مملکت اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ ملایا، اس دوران دونوں کے درمیان خوشگوار موڈ میں جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ 
ایس سی او کا 23 واں سربراہی اجلاس پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہورہا ہے، جس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہیں۔

اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خصوصی طیارے سے 3 بج کر 26 منٹ پر پاکستان پہنچے۔

مزیدخبریں