پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
