پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
سورس: PickPik
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 روپے فی لیٹر سے زیادہ کی کمی کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5روپے 66 پیسے کم کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت 1.39 روپے کم کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 276 روپے 81 پیسے سے کم ہو کر 275 روپے 41 پیسے ہوگئی۔ حکومت کی طرف سے لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26 پیسے کم کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
